Home اہم خبریںہماری حکومت نے نااہل لوگوں کو عہدوں سے فارغ کیا: سہیل آفریدی

ہماری حکومت نے نااہل لوگوں کو عہدوں سے فارغ کیا: سہیل آفریدی

by Admin
0 comments
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے نااہل لوگوں کو عہدوں سے فارغ کیا، بڑے اور چھوٹے مگرمچھوں کی کرپشن بند کی۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹر آف ایکسیلنس فار ڈیجیٹل اینڈ ہائی ٹیک اسکلز کا آغاز کر دیا گیا ہے، طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہمارا صوبہ تعلیم کے لحاظ سے پیچھے رہ گیا، 16 ہزار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، کرپشن کا شبہ ہو تو شکایت کریں، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قلم کے ذریعے فرسودہ نظام کو تبدیل کریں گے، کے پی حکومت بانئ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق محنت کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملنے کی اجازت نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00