Home اہم خبریںپی ایس ایل فائنل سے قبل تقریب میں کنسرٹ اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، سلمان نصیر

پی ایس ایل فائنل سے قبل تقریب میں کنسرٹ اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، سلمان نصیر

by Admin
0 comments

فوٹو: اے ایف پی 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون فائنل سے قبل  قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کرکٹ شائقین کے لیے پیغام میں کہا کہ اختتامی تقریب میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے، رنگارنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ شائقین اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اپنی نشستیں سنبھال لیں۔ فائنل میچ کے باعث سڑکوں پر رش متوقع ہے لہٰذا شائقین گھروں سے جلد روانہ ہوں۔

 سی ای او پی ایس ایل نے کہا کہ شائقین کی سہولت کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے لبرٹی گیٹ اور فیروزپور روڈ گیٹ پر اضافی انٹری پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل کل حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00