Home انٹرٹینمنٹبیٹے کے خیالات نے حیران اور سوچنے پر مجبور کیا، ملائیکہ اروڑا

بیٹے کے خیالات نے حیران اور سوچنے پر مجبور کیا، ملائیکہ اروڑا

by Admin
0 comments

فوٹو : بھارتی میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بیٹے ارہان خان سے متعلق بتایا کہ اس کا شادی اور بچے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو شیئر کی، جس میں اس کے خیالات نے انہیں حیران بھی کیا اور سوچنے پر بھی مجبور کر دیا۔

ارباز خان کی سابقہ اہلیہ 52 سالہ ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ ان کا بیٹا نہ صرف ان کے ساتھ قریبی تعلق رکھتا ہے بلکہ اکثر انہیں سنجیدہ اور حقیقت پسندانہ مشورے بھی دیتا ہے۔

شادی اور بچوں پر بیٹے کے منفرد مؤقف سے متعلق ملائیکہ اروڑا نے بتایا کہ ارہان نے ان سے کہا کہ ’ماما، میں شادی نہیں کروں گا، اس لیے آپ دادی بننے کی امید چھوڑ دیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کا بیٹے نے بتایا کہ جب ایئر کوالٹی انڈیکس 500 یا 1000 ہو تو میں اس دنیا میں بچوں کو کیوں لانا چاہوں گا ؟ یہ اس قابل نہیں ہے بیٹے کی یہ بات سن کر پہلے میں حیران ہوئی مگر بعد میں اسے کہا کہ میں تمھارے  فیصلوں کا احترام کروں گی تم جو بھی فیصلہ کرو بس خوش رہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00