Home اہم خبریںمذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، رضا امیری مقدم

مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، رضا امیری مقدم

by Admin
0 comments
رضا امیری مقدم— فائل فوٹو

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے، امریکا سنجیدہ ہے تو رویہ بدلنا ہوگا، ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے، موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بدستور ثالث ہے، اس میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عالمی برادری ایران کا واضح اور منطقی مؤقف دیکھ رہی ہے، امریکا کا رویہ غیرمستحکم ہے۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران سفارتکاری کے راستے پر قائم ہے مگر پیشرفت کا دارومدار امریکا پر ہے، امریکا کو جارحانہ رویہ ترک کر کے ایران کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں اضافہ جاری ہے، میرجاوہ، تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کراسنگ پاک ایران تجارت کے لیے اہم ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00