Home اہم خبریںبھائی کے بعد ماں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار، گھر میں دفن لاشیں برآمد

بھائی کے بعد ماں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار، گھر میں دفن لاشیں برآمد

by Admin
0 comments
—فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی ریاست کیرالا میں 45 سالہ شخص ساجی کو اپنی ماں اور بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم ساجی نے اپنے بھائی ریجی کو جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، یہ سارا منظر اس کی والدہ نے دیکھ لیا تھا، بعد ازاں ساجی نے اپنی ماں کو بھی قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم ساجی نے دونوں لاشیں 2 دن تک چھپانے کے بعد گھر کے احاطے میں ہی دفن کر دی تھیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ قتل کی وجہ خاندانی زمین کا تنازع ہے، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ دونوں بھائی تقریباً ایک ایکڑ زمین پر قبضے کے خواہاں تھے جبکہ ملزم کو یہ بھی شک تھا کہ اس کا بھائی اس کی شادی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

دہرے قتل کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسی رکشہ ڈرائیور نے گھر کے معمولات میں تبدیلی محسوس کر کے پولیس کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گھر سے انسانی باقیات برآمد کر لی ہیں اور فرانزک جانچ جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00