Home اہم خبریںجیٹ فیول بحران کے خدشے پر ایئرلائنز کو پیشگی پروازیں منسوخ کرنے کی اجازت

جیٹ فیول بحران کے خدشے پر ایئرلائنز کو پیشگی پروازیں منسوخ کرنے کی اجازت

by Admin
0 comments
فائل فوٹو 

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث جیٹ فیول کی ممکنہ قلت کے پیشِ نظر برطانیہ نے ایک نیا ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت ایئرلائنز کو یہ اجازت دی جا رہی ہے کہ وہ مصروف ہوائی اڈوں پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے سلاٹس کھوئے بغیر کئی ہفتے پہلے پروازیں منسوخ کر سکیں۔

حکومتی اقدام کا مقصد آخری لمحات میں پروازوں کی منسوخی سے پیدا ہونے والی افراتفری سے مسافروں کو بچانا ہے۔ منصوبے کے تحت ایئرلائنز کو یہ سہولت بھی دی جائے گی کہ وہ ایک ہی دن ایک ہی منزل کے لیے مقرر متعدد پروازوں کو ضم کر سکیں تاکہ ایندھن کی بچت ممکن ہو۔

حکام کے مطابق برطانیہ اپنی ضرورت کا تقریباً 65 فیصد جیٹ فیول درآمد کرتا ہے، جس کا بڑا حصہ مشرقِ وسطیٰ سے آتا ہے۔ اگرچہ اس وقت ایندھن دستیاب ہے، تاہم جنگ طویل ہونے کی صورت میں آنے والے ہفتوں میں بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

وزراء نے چار ریفائنریز سے بھی کہا ہے کہ وہ جیٹ ایندھن کی فراہمی بڑھائیں، اور وہ امریکا سے سپلائی بڑھانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر جون تک آبنائے ہرمز نہ کھلی اور کہیں اور سے بھی فیول نہ آیا تو پورا یورپ متاثر ہو سکتا ہے۔

حکومت چاہتی ہے کہ ایئرلائنز اپنے شیڈول میں تبدیلی لائیں اور جن روٹس پر متعدد پروازیں چل رہی ہیں، وہاں کچھ پروازیں کم کر دیں، ٹرانسپورٹ سیکرٹری، ہیڈی الیگزنڈر نے کہا ہے کہ موسمِ گرما میں لوگوں کو غیر ضروری خلل سے بچانے کے لیے حکومت ابھی سے تیاری کر رہی ہے، برطانیہ کی ایئرلائنز کی تنظیم ایئرلائنز یوکے نے اس حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

موجودہ قوانین کے تحت پرواز میں شدید خلل یا منسوخی کی صورت میں مسافروں کو متبادل پرواز یا رقم کی واپسی، کھانا، مشروبات، اور ضرورت پڑنے پر رہائش بھی فراہم کرنا پڑتی ہے، مسافروں کو شدید خلل کی صورت میں مالی معاوضہ لینے کا حق بھی حاصل ہوتا ہے۔

ایئرلائنز کا مطالبہ ہے کہ فیول کی کمی کو غیر معمولی حالات قرار دیا جائے تاکہ وہ معاوضے کی ادائیگی سے بچ سکیں، برطانیہ نے اب تک یہ مطالبہ قبول نہیں کیا ہے، تاہم یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اگر ایئرلائنز یہ ثابت کریں کہ خلل کی وجہ فیول کی کمی ہے اور انہوں نے تمام ممکنہ اقدامات کیے، تو انہیں معاوضہ دینے کی ضرورت نہیں ہو سکتی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00