Home اہم خبریںوفاقی آئینی عدالت نے مقررہ مدت میں فیصلہ نہ سنانے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے مقررہ مدت میں فیصلہ نہ سنانے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا

by Admin
0 comments

وفاقی آئینی عدالت نے مقررہ مدت کے اندر فیصلہ نہ سنانے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

وفاقی آئینی عدالت جسٹس عامر فاروق نے7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں کئی کئی ماہ عدالتی فیصلے محفوظ رکھنے اور سنانے سے قبل لیک ہونے کےخلاف فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹس محفوظ شدہ فیصلہ 90 دن میں سنانے کی پابند ہیں، مقررہ مدت کے بعد سنایا گیا فیصلہ اسی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے رولز قوانین کا درجہ رکھتے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو نتائج بھی بھگتنا ہوتے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بنچ ممبران کا جانے انجانے میں سنائے جانے سے قبل فیصلہ لیک کرنا رولز کے خلاف ہے، تمام ججز اور عدالتی عملہ رولز پر عملدرآمد کا مکمل پابند ہے۔ بنچ کا سربراہ قبل از وقت فیصلہ یا اس کے نکات لیک ہونے پر ازسر نو سماعت کا حکم دے سکتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مقدمہ کی ازسر نو سماعت فیصلہ محفوظ کرنے والا یا کوئی دوسرا بنچ بھی کر سکتا ہے، ہائی کورٹس میں ایسا معاملہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ میں ججز کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ زیر التواء مقدمات کا بوجھ ہو تو انصاف کی بروقت فراہمی ضروری ہے، کچھ عرصے سے فیصلے محفوظ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلہ آنے تک فریقین اپنے حقوق ملنے کا طویل انتظار کرتے رہتے ہیں، فیصلہ محفوظ ججز کے کسی نتیجہ پر متفق نہ ہونے یا پیچیدہ قانونی نکات ہونے پر کیا جاتا ہے۔ موجودہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ 10 ماہ کے بعد سنایا ہے۔

عدالت نے پاکستان شپنگ کارپوریشن کی اپیل نمٹادی اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی آبزرویشنز حذف کردیں۔

شپنگ کارپوریشن نے پنشن کی ادائیگی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، عدالت کی فیصلہ کی نقول عملدرآمد کےلیے تمام ہائی کورٹس کو بھجوانے کا حکم دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00