Home اہم خبریںجنوبی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام،7 افراد زخمی، خارجی دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام،7 افراد زخمی، خارجی دہشتگرد ہلاک

by Admin
0 comments
فائل فوٹو۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوج کی پوسٹ پر ناکام خودکش حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ 

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا کے ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے آرمی پوسٹ پر حملہ کرنے آئے تھے، فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گاڑی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور اور گاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور خارجی بھی ہلاک ہوا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00