Home انٹرٹینمنٹتامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں کامیابی، وجے کا پہلا بیان سامنے آ گیا

تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں کامیابی، وجے کا پہلا بیان سامنے آ گیا

by Admin
0 comments

تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کے نتائج نے لوگوں کو حیران کر دیا، اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی جماعت تملگا ویٹری کزگم ریاست کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور کئی دہائیوں سے غالب جماعتوں کو شکست دے کر تامل ناڈو کی سیاست کا رخ ہی بدل دیا ہے۔

منگل کے روز وجے نے انتخابی کامیابی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نریندر مودی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے تعاون اور عوامی فلاح کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹی وی کے کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد۔ مرکز تامل ناڈو کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

اس کے جواب میں وجے نے لکھا کہ محترم بھارتی وزیراعظم آپ کی مبارکباد کا شکریہ۔ عوام کی فلاح ہی ہمارا واحد مقصد ہے۔ ہم سیاست سے بالاتر ہو کر ریاست کی ترقی اور عوامی بہبود پر توجہ دیں گے۔ ہمیں اس کوشش میں مرکزی حکومت کے تعاون کی توقع ہے۔

وجے نے راہول گاندھی کے پیغام کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے لکھا کہ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف کا فون اور نیک تمناؤں کے لیے دل سے شکریہ! ہم عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی اور اپنی ریاست کی ثقافتی اقدار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، جس کے لیے اجتماعی تعاون ضروری ہے۔ سیاست سے بالاتر ہو کر ہم تامل ناڈو کے عوام کی فلاح کو ترجیح دیں گے۔

وجے کا اقتدار میں آنا ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ جون 1977 کے بعد پہلی بار تامل ناڈو میں ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے، کے غلبے سے باہر حکومت قائم ہوگی۔ 

ان کی کامیابی نے اس تاثر کو بھی ختم کردیا کہ اداکار سیاست میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور وہ این ٹی راما راؤ، ایم جی رام چندرن اور جیارام جے للیتا جیسے معروف اداکار رہنماؤں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

وجے نے اپنی پہلی انتخابی مہم میں کسی بھی مرکزی یا علاقائی جماعت سے اتحاد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وجے کے ممکنہ طور پر تامل ناڈو کے اگلے وزیر اعلیٰ بننے کے پیش نظر، توقع ہے کہ وہ فلمی دنیا سے کچھ دوری اختیار کریں گے۔ ان کی آخری فلم جنا نایگن ابھی تک سینسر بورڈ سے منظور نہیں ہوئی اور جنوری سے تاخیر کا شکار ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00