Home اہم خبریںآئی سی سی کی سالانہ ٹی 20 رینکنگ آگئی

آئی سی سی کی سالانہ ٹی 20 رینکنگ آگئی

by Admin
0 comments

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی 20 ٹیم رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی 20 ٹیم کی سالانہ رینکنگ میں ابتدائی 7 ٹیموں کی پوزیشن برقرار رہی، 1 پوائنٹ کی کمی کے باوجود ورلڈچیمپئن بھارت پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی درجہ بندی میں انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اورویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 ویں نمبر پر برقرار ہے۔

سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 ویں سے 9 ویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 1 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ افغانستان کی ٹیم 10 ویں، زمبابوے 11 ویں اور آئرلینڈ کی ٹیم 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ میں پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستانی ٹیم 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00