Home اہم خبریںامریکا، ایران مذاکرات میں ڈیڈلاک پوائنٹس کیا؟ عرب ٹی وی کی رپورٹ

امریکا، ایران مذاکرات میں ڈیڈلاک پوائنٹس کیا؟ عرب ٹی وی کی رپورٹ

by Admin
0 comments

عرب ٹی وی الجزیرہ نے واشنگٹن، تہران اور اسلام آباد میں جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک پوائنٹس بتادیے۔

عرب ٹی وی نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی کے لیے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان اس وقت مذاکرات جاری ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، مذاکراتی عمل میں ریڈلائنز پر بات ہو رہی ہے۔

عرب ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی بضد ہیں کہ وہ کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایران چاہتا ہے کہ پہلے ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم ہو۔

رپورٹ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہے، وہیں یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لے کر تنازع پھر بڑھ سکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق واشنگٹن اور اسرائیل میں 2 سے 3 ہفتوں کی مختصر جنگ کی باتیں بھی گردش میں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس مختصر جنگ کا ہدف ایران کو مرضی کے مذاکرات پر قائل کرنا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00