Home اہم خبریںایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا تو ہم ہوتے نہ ہی اسرائیل ہوتا، صدر ٹرمپ

ایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا تو ہم ہوتے نہ ہی اسرائیل ہوتا، صدر ٹرمپ

by Admin
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا تو ہم ہوتے نہ ہی اسرائیل ہوتا۔

اوول آفس میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار رکھتا تو اب تک مشرق وسطیٰ کو ختم کرچکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے روکا نہ ہوتا تو ایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا، پھر آج نہ ہم یہاں ہوتے نہ اسرائیل ہوتا، وہ نہیں چاہتے ایران میں گھس کو لوگوں کو قتل کریں، اس لیے ایرانیوں کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو مکمل ختم کردیا، تہران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ نیو یارک میں بہت سے ایرانیوں کو جانتے ہیں، ایرانی بہت اچھے ہوتے ہیں اور وہ اچھے لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتے۔

تیل کی بڑھتی قیمتوں پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت چھوٹی قیمت ہے جو دنیا ایٹمی حملے سے بچنے کے لیے ادا کر رہی ہے، ان کا خیال تھا کہ ایک بیرل تیل دو سو، ڈھائی سو یا تین سو ڈالرز تک چلا جائے گا، لیکن آج تیل کا ایک بیرل صرف 102 ڈالرز کا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایرانی معیشت کی ناکامی دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ خود جیتنا چاہتے ہیں، امریکا نے ایران پر ایسی پابندیاں لگائی ہیں، جن کا پہلے تصور نہ تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی کرنسی بے وقعت ہے، وہاں مہنگائی کی شرح 150 فیصد ہے، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن جو بات انہیں پسند نہیں، وہ یہ کہ ایرانی آکر ان سے ملیں گے پھر واپس جا کر اپنے لوگوں سے کہیں گے کہ انہوں نے امریکی صدر سے بات تک نہیں کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے رہنما بھی باقی نہیں رہے، پوری صورتحال ان کے خلاف ہے، میڈیا ایران کی کامیابی کی غلط تصویر دکھا رہا ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فیک نیوز کی کوئی ساکھ نہیں رہی، عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00