Home اہم خبریںڈیجیٹل ایسٹس سیکٹر کو گرے مارکیٹ سے نکال کر دستاویزی معیشت میں شامل کیا جائے گا، بلال بن ثاقب

ڈیجیٹل ایسٹس سیکٹر کو گرے مارکیٹ سے نکال کر دستاویزی معیشت میں شامل کیا جائے گا، بلال بن ثاقب

by Admin
0 comments
بلال بن ثاقب : فوٹو پی ٹی وی 

وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پیوارا) بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ایسٹس سیکٹر کو گرے مارکیٹ سے نکال کر دستاویزی معیشت میں شامل کیا جائے گا، پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت لائسنسنگ اور قانونی فریم ورک کی تیاری جاری ہے۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے زیر اہتمام "بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات” کے موضوع پر لیڈرشپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لا کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت ڈیجیٹل ایسٹس مارکیٹ کو ملکی معیشت کا اہم ستون بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عالمی منڈی میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی نہ صرف مالیاتی شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے بلکہ گورننس، سپلائی چین اور دیگر شعبوں میں بھی نمایاں بہتری لا سکتی ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات مستقبل کی معیشت کا اہم ستون بن چکے ہیں، حکومت اس جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے موثر حکمتِ عملی پر عمل پیرا اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ و شفاف مالیاتی نظام کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورچوئل اثاثے محض ٹیکنالوجی نہیں بلکہ بنیادی معاشی ڈھانچہ ہیں اور پیوارا قانونی فریم ورک اور لائسنسنگ کے ذریعے مارکیٹ کو محفوظ اور قابل اعتماد بنائے گا۔

بلال بن ثاقب نے انڈسٹری کو مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور بلاک چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کی دعوت دی اور کہا کہ اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00