Home اہم خبریںوزیراعظم کی بجلی چوروں سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت

وزیراعظم کی بجلی چوروں سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت

by Admin
0 comments
تصویر، پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی چوروں سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر سے متعلق اصلاحاتی اقدامات کاجائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کے واقعات میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمر پر اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے منصوبے میں تیزی لائی جائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں توانائی کی ضروریات قابل تجدید توانائی سے پوری کرنے کی جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے پیداواری لاگت میں مزید کمی ہو گی، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کےلیے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کے واقعات میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،’اکنامک میرٹ آرڈر‘ کی خلاف ورزی کرنے والی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمر پر اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے منصوبے میں تیزی لائی جائے، ملک میں بجلی کے مسابقتی مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبے کو ویلنگ نظام کے تحت پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر کام تیز کیا جائے۔

اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کے نقصانات میں کمی آئی ہے، بجلی چوری، عدم ادائیگی اور دیگر نقصانات کو گزشتہ سال کی نسبت بہت حد تک کم کیا جا چکا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نقصانات جون 2024ء میں 18 اعشاریہ 3 فیصد سے کم ہو کر مارچ 2026ء میں 15 اعشاریہ 3 فیصد تک آچکے ہیں، بجلی کے بلوں کی وصولی میں بھی بہتری آئی ہے۔

شرکاء کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وصولیاں جون 2024ء میں 90 فیصد سے بڑھ کر مارچ 2026ء میں 96 اعشاریہ 46 فیصد ہو چکی ہیں جبکہ نقصان میں چلنے والے 2500 فیڈرز پر اسمارٹ میٹرز لگائے جا چکے ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے کام جاری ہے، اس سال نومبر میں ان کمپنیوں کا بولی کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00