Home اہم خبریںایران نے متحدہ عرب امارات پر مسلسل دوسرے روز حملے کی تردید کر دی

ایران نے متحدہ عرب امارات پر مسلسل دوسرے روز حملے کی تردید کر دی

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین لاقوامی میڈیا 

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک پر مسلسل دوسرے دن میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں تاہم ایران نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں امارات کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہیں کی گئی اور اگر ایسا ہوتا تو کھل کر اعلان کیا جاتا۔

دوسری جانب اماراتی حکام کے مطابق پیر کے حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ فجیرہ میں واقع ایک اہم تیل کی تنصیب پر ڈرون گرنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق منگل کے حملے کے نقصانات کی تفصیل فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردِعمل میں آبنائے ہرمز میں دباؤ مزید بڑھا دیا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق امریکا نے ایران پر بحری پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ابھی برقرار ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00