Home اہم خبریںمعرکہ حق میں بھارتی لڑا کا طیارے کاغذوں کی طرح زمین پر گرے، خواجہ آصف

معرکہ حق میں بھارتی لڑا کا طیارے کاغذوں کی طرح زمین پر گرے، خواجہ آصف

by Admin
0 comments
تصویر، فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی۔ بھارتی لڑاکا طیارے کاغذوں کی طرح زمین پر گرے۔

وزارت اطلاعات کے تحت کتاب کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں مظالم کا شکار ہیں، بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں، جس کے اقدامات نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر جنگیں مسلط کی گئیں، بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ خوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، پہلگام واقعے پر پاکستان نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پرحملے کیے۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ کوئی طاقت پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان نہیں آسکتی، قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہی، پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00