Home انٹرٹینمنٹدنانیر مبین فلم ’میرا لیاری‘ کی پروموشن کیلئے بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں

دنانیر مبین فلم ’میرا لیاری‘ کی پروموشن کیلئے بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دنانیر مبین کو فلم ’میرا لیاری‘ کی پروموشن کے دوران بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 دنانیر مبین آج کل فلم’میرا لیاری‘ کی پروموشن کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور وہاں مختلف پروموشنل ایونٹس میں شرکت کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اُنہوں نے فلم کے حالیہ پروموشنل ایونٹ کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔

وہ تقریب میں ٹوئیڈ سیٹ یعنی سرمئی رنگ کی جیکٹ اور منی اسکرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹائٹس پہنے نظر آئیں۔

اس سے قبل فلم کے پہلے پروموشنل ایونٹ کے لیے بھی دنانیر مبین نے بولڈ لباس پہننے کا انتخاب کیا تھا۔

فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی خواتین فٹبالرز پر مبنی ہے اور فلم میں اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اسی لیے پہلے پروموشنل ایونٹ کے لیے انہوں نے بلون پینٹ کے ساتھ سفید رنگ کی قمیض کے اوپر فٹ بال تھیم والی کورسیٹ کا انتخاب کیا۔

فلم کے پروموشنل ایونٹس کے لیے دنانیر مبین کے اس طرح کے بولڈ ملبوسات کے انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00