Home اہم خبریںاسرائیل کے ساتھ بات چیت گناہ ہے، یہ لبنان کو غیرمستحکم کر دے گی: سربراہ حزب اللّٰہ

اسرائیل کے ساتھ بات چیت گناہ ہے، یہ لبنان کو غیرمستحکم کر دے گی: سربراہ حزب اللّٰہ

by Admin
0 comments
لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم —فائل فوٹو

لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت گناہ ہے، یہ لبنان کو غیر مستحکم کر دے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں حزب اللّٰہ کے سربراہ  نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکام کو براہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، مزاحمت جاری اور مضبوط ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔

حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اپنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہے دشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00