Home اہم خبریںمعرکۂ حق کو 1 سال مکمل ہونے پر پاکستانی سفارتخانے میں پُروقار تقریب

معرکۂ حق کو 1 سال مکمل ہونے پر پاکستانی سفارتخانے میں پُروقار تقریب

by Admin
0 comments

—تصویر بشکریہ رپورٹر

سفارتخانۂ پاکستان برسلز میں معرکۂ حق، بنیان مرصوص آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ایکسی لینسی سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایام ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ جب قیادت مخلص ہو، افواج تیار ہو اور قوم متحد ہو تو خواہ دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو وہ ہمیں زیر نہیں کر سکتا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ 7 مئی 2025ء کی رات کو جب دشمن نے پاکستان کو للکارا تو قوم کے سپوتوں نے بھارتی جارحیت کا جواب محض الفاظ سے نہیں دیا بلکہ افواجِ پاکستان نے عملی طور پر ایک منظم اور فیصلہ کُن حکمتِ عملی کے ذریعے آپریش ’بنیان مرصوص‘ کے نام سے معرکۂ حق میں تاریخی فتح حاصل کی جس نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام فخر سے بلند کرتے ہوئے پاکستان کی عسکری صلاحیت کو نمایاں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی الیکٹرانک وار فیئر جنگی حکمتِ عملی نے دنیا کو حیران کر دیا، جب ہمارے شاہینوں نے دشمن کے جدید ترین رافیل طیارے مار گراۓ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اور سرحدی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے عسکری اور سفارتی سطح پر پاکستان کو سرخرو فرمایا۔

رحیم حیات قریشی نے میڈیا کے نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ ہمارے ذمے دار نمائندوں نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ آج خود بھارت کی سبکی اور جگ ہسائی کا باعث بن چکی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00