Home اہم خبریںیقین ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی: وزیرِ اعظم

یقین ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی: وزیرِ اعظم

by Admin
0 comments

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یقین ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی، امن کے قیام سے خطے میں خوش حالی آئے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے، جو بھی مسائل ہیں ان کا حل نکالیں گے، ایران اور امریکا کی قیادت کے شکر گزار ہیں، امریکا اور ایران کی قیادت ہماری دعوت پر اسلام آباد آئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بحران کے دوران فرقے اور مسلک سے قطع نظر پوری قوم سیسہ پلائی دیوار تھی، پاکستان کا یہ کردار آئندہ بھی جاری رہے گا، علمائے کرام اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے امت میں اتفاق و اتحاد پیدا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح پاکستان کے معرض وجود میں آنے پر پوری قوم یکجا تھی اسی طرح خطے میں امن کے لیے بھی قوم متفق ہے، پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، علمائے کرام امت میں اتحاد اور یگانگت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ حرمین شریفین دفاع کے عزم کی تجدید ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ امت کو تقسیم کرنے والے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر مسلمان کہلانے کے حق دار نہیں، فلسطین اور کشمیر پر پاکستان اپنے اصولی مؤقف کی تجدید کرتا ہے، آزادی اور قانونی حق ملنے تک پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک پوری قوم یکجان ہے، پیغمبرِ اسلام ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00