Home اہم خبریںپاکستان ٹیم کی دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنا ڈالیں

پاکستان ٹیم کی دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنا ڈالیں

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ پی سی بی/ ایکس

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دونوں اوپننگ بیٹرز نے زمبابوے ویمن ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سنچریاں اسکور کردیں۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں دونوں اوپنرز نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ 

پہلے گل فیروزہ نے سنچری بنائی اور اس کے بعد صدف شمس نے بھی 100 کا ہندسہ عبور کرلیا اور اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ 

صدف شمس ون ڈے میں مسلسل چار اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بھی بن گئیں۔ 

صدف شمس نے جنوبی افریقہ کے خلاف 61 اور 67 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں وہ 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں۔ 

صدف شمس نے زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ میں آج 110 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00