Home اہم خبریںآج سے 5 روز تک ملک میں شدید گرمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آج سے 5 روز تک ملک میں شدید گرمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

by Admin
0 comments

محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا، آج سے 11 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، سبی، تربت اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اسی طرح ملتان، ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب، ڈیرہ اسماعیل خان میں 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین نے سخت گرمی میں شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00