Home انٹرٹینمنٹمشہور اداکارہ نے ڈیٹنگ کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟ احمد رندھاوا نے دلچسپ کہانی سنا دی

مشہور اداکارہ نے ڈیٹنگ کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟ احمد رندھاوا نے دلچسپ کہانی سنا دی

by Admin
0 comments

اداکار احمد رندھاوا — فوٹو بشکریہ یوٹیوب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار احمد رندھاوا نے ایک مشہور اداکارہ کو ڈیٹنگ کی پیشکش کرنے کی دلچسپ کہانی سنا دی۔

احمد رندھاوا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے دلچسپ موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

شو کے دوران اُنہیں اپنے کسی کرش یا نوجوانی میں ہونے والی محبت کی کوئی دلچسپ کہانی سنانے کو کہا گیا۔

اداکار نے نوجوانی کی محبت کی داستان سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں اسکول میں ایک لڑکی کو بہت پسند کرتا تھا، وہ پورے اسکول میں مشہور تھی اور عمر میں مجھ سے 2 سال بڑی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں ان کا نام اس لیے نہیں لے رہا کیونکہ اب وہ میڈیا میں بہت مشہور ہیں مگر اس وقت ہم ایک اسکول میں پڑھتے تھے، میں نے بہت کوششوں کے بعد کسی نہ کسی طرح اُنہیں اپنا پیغام بھجوایا کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں اور ڈیٹ کرنا چاہتا ہوں۔

احمد رندھاوا نے بتایا کہ میری پیشکش ٹھکرا دی گئی تھی کیونکہ وہ اس وقت اسکول کے سب سے مشہور لڑکے کو پسند کرتی تھیں اور اسے ڈیٹ کر رہی تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت تو ان کے سامنے میری پوزیشن ایسی تھی کہ آپ نے ایسا سوچا بھی کیسے؟ لیکن کیا کریں؟ محبت میں عقل کام تھوڑی کرتی ہے؟

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00