Home اہم خبریںسابق بھارتی فاسٹ بولر سلیل انکولا ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل

سابق بھارتی فاسٹ بولر سلیل انکولا ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل

by Admin
0 comments

سلیل انکولا— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے سابق فاسٹ بولر سلیل انکولا کو ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سلیل انکولا کا مینٹل ہیلتھ کیئر سینٹر میں علاج جاری ہے، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور ان کا پونے کے قریب سینٹر میں ری ہیب ہو رہا ہے۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ ریا انکولا کا کہنا ہے کہ سلیل انکولا 2024ء سے والدہ کے انتقال کے بعد اپ سیٹ ہیں، حال ہی میں اکثر طبیعت خراب ہونے اور بریک ڈاؤن کے بعد پُرسکون جگہ پر علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔

ریا انکولا کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے علاج کا فیصلہ کیا، ری ہیب سے بہتری آ رہی ہے، کرکٹ فیملی بھی بریک لینے پر سلیل انکولا کو سپورٹ کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سلیل انکولا نے واحد ٹیسٹ 1989ء میں کراچی میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور پاکستان کے وقار یونس نے بھی اسی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

سلیل انکولا نے 20 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی اور انہوں نے 1997ء میں ٹھوڑی کے ٹیومر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

سلیل انکولا نے فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری بھی کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00