Home اہم خبریںپاکستان کا ایران کو تجارت میں سہولت دینے کا بڑا فیصلہ

پاکستان کا ایران کو تجارت میں سہولت دینے کا بڑا فیصلہ

by Admin
0 comments

پاکستان نے ایران کو تجارت میں سہولت دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا، جس کے مطابق پاکستان کے ذریعے کسی تیسرے ملک کیلئے ایران کو تجارت کی اجازت دے دی گئی۔

وزارت تجارت نے پاکستان کے ذریعے سامان ٹرانزٹ آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وفاقی حکومت نے امپورٹ، ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترامیم کردی، یہ حکم ان ٹرانزٹ اشیاء کی نقل و حمل پر لاگو ہوگا جو کسی تیسرے ملک سے روانہ ہوں، ٹرانزٹ اشیاء پاکستان کے ذریعے ایران کے کسی مقام تک پہنچائی جائیں گی۔

 پاکستان نے سامان کی نقل و حمل کے لیے روٹس کا تعین بھی کردیا۔ گوادر، پورٹ قاسم، لیاری، اورماڑہ، پسنی اور گبد روٹس میں شامل ہیں، کراچی پورٹ قاسم، خضدار، دالبندین، تفتان، گوادر، تربت کے راستے حکم نامے کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ہوشاب، پنجگور، ناگ، بیسیمہ، خضدار، کوئٹہ/ لک پاس، نوکنڈی کے راستےحکم نامے میں شامل ہیں، سامان کی نقل و حمل کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت بنائے گئے قواعد کے تحت ہوگی، سامان کی نقل وحمل ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00