Home اہم خبریںایران نے تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

ایران نے تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

by Admin
0 comments
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کے ایران جانے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنانے کے دعوے کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بھی خلیجِ عمان میں ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق قبضے میں لیا گیا جہاز ’اوشین کوئی‘ ایرانی تیل کی برآمدات متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی سرکاری ذرائع نے جہاز پر کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف بڑھنے والے 2 جہازوں کو روک دیا گیا ہے، امریکی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے تاہم حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔

ایران نے الزام لگایا ہے کہ امریکا نے قشم جزیرے اور ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے جس میں 10 ملاح زخمی اور 5 لاپتہ ہوئے۔ 

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جواب میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ تہران جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری قواعد بھی متعارف کروائے ہیں جن کے تحت اب گزرنے والے جہازوں کو ایرانی حکام سے پیشگی اجازت لینا ہو گی اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ 

الجزیرہ کے مطابق ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00