Home اہم خبریںفیلڈ مارشل عاصم منیر کی افواجِ پاکستان اور قوم کو مبارکباد

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی افواجِ پاکستان اور قوم کو مبارکباد

by Admin
0 comments

معرکہ حق کی کامیابی کے پہلے سال کے موقع پر آرمی چیف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے بھی قوم اور افواج کو مبارکباد پیش کی۔

ترجمان پاک افواج نے کہا کہ قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جانے والا یہ دن پیشہ ورانہ مہارت، ہمت اور اتحاد کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور قوم سے لازوال رشتے کو جذبہ خدمت کے ساتھ فخر سے نبھا رہی ہیں۔ معرکہ حق قوم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل بن گیا ہے، جو قومی عزم، عسکری مہارت اور حکمت عملی کی پختگی کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق معرکہ حق کی کامیابی نے قومی اعتماد کو مضبوط کیا اور پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اُجاگر کیا۔ اس کامیابی نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان مؤثر دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کے مؤثر ردِعمل نے دشمن کی سازشوں کو بےنقاب کیا اور دشمن کے فالس فلیگ کے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کو آشکار کیا۔ اس دوران دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی بھی اٹھانا پڑی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پراکسی دہشت گردی سمیت روایتی اور ہائبرڈ چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود مسلح افواج نے اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ افواج نے زمینی، فضائی، بحری، سائبر اور معلوماتی ڈومینز میں اعلیٰ آپریشنل صلاحیت دکھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق کے بعد پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مکمل سپیکٹرم ڈیٹرنس کو تقویت دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00