Home انٹرٹینمنٹعمران عباس فٹنس دکھانے پر ٹرولنگ کا شکار

عمران عباس فٹنس دکھانے پر ٹرولنگ کا شکار

by Admin
0 comments
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار عمران عباس ایک بار پھر اپنی فٹنس تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کی زد میں آ گئے۔

اداکار اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فٹنس کے شوق کے لیے بھی مشہور ہیں، انہوں نے حال ہی میں جِم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

 کئی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی فٹنس کا مذاق اڑایا، ایک صارف نے لکھا کہ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے لیے اے آئی استعمال کریں، شاید زیادہ بہتر لگتے۔ 

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا بھائی چھوڑ دیں، آپ میں وہ بات نہیں ہے، کسی مداح نے لکھا پچھلے کچھ دنوں سے عمران عباس اے آئی پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اسی لیے اب ایسی پوسٹس پر یقین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ 

ایک اور صارف نے سلمان خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اصل باڈی تو صرف سلمان خان کی ہے۔ 

دوسری جانب کئی اکاؤنٹس سے ان کی تعریف بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان کے مقبول اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00