Home انٹرٹینمنٹفردوس جمال نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ بعض اوقات خاموش رہنا بھی ضروری ہوتا ہے: اورنگزیب لغاری

فردوس جمال نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ بعض اوقات خاموش رہنا بھی ضروری ہوتا ہے: اورنگزیب لغاری

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

پاکستان کے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے سینئر اداکار فردوس جمال کے بارے میں ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا بیان دے دیا۔

اورنگزیب لغاری نے پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں 6 دہائیوں سے زائد عرصہ گزارا ہے، انہوں نے حالیہ گفتگو میں فردوس جمال کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ فردوس جمال کو صحیح طرح سمجھ نہیں پائے، میں انہیں پاگل کہتا ہوں اور دنیا بھی یہی کہتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ زیادہ تر مواقع پر درست ہوتے ہیں۔

اورنگزیب لغاری کے مطابق فردوس جمال ہمیشہ اپنے ساتھی فنکاروں سے اختلاف اور جھگڑوں میں پڑ جاتے تھے، لیکن 90 فیصد مواقع پر ان کا مؤقف درست ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ بعض اوقات خاموش رہنا بھی ضروری ہوتا ہے، ہر بات پر لڑنا انسان کی شہرت کو متاثر کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کی ایک مشکل شخصیت کے طور پر پہچان بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ اورنگزیب لغاری اور فردوس جمال نے ماضی کے مقبول ڈرامے وارث میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00