Home اہم خبریںڈاکٹر مجیب صحرائی کو صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

ڈاکٹر مجیب صحرائی کو صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

by Admin
0 comments
ایوارڈ کی وصولی کے بعد ڈاکٹر مجیب صحرائی گورنز سندھ نہال ہاشمی کے ساتھ۔ 

سندھ کے گورنر سید محمد نہال ہاشمی نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے ممتاز ماہر تعلیم اور سندھ کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کو صدارتی ایوارڈ "ستارہ امتیاز” سے نوازا۔ 

ڈاکٹر مجیب صحرائی اس وقت سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر صحرائی کا پیشہ ورانہ تجربہ مختلف شعبوں میں 36 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ 

اس سے قبل ڈاکٹر مجیب صحرائی نے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 

انہوں نے دو سال تک شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، سکرنڈ کے وائس چانسلر کا قائم مقام چارج بھی سنبھالا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00