Home اہم خبریںریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کیلئے فلیگ شپ منصوبہ ہے، علی پرویز ملک

ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کیلئے فلیگ شپ منصوبہ ہے، علی پرویز ملک

by Admin
0 comments

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کےلیے فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں علی پرویز ملک اور بیرک کے چیئرمین جان تھارنٹن سے ملاقات میں ریکوڈک کاپر، گولڈ منصوبے کی تکمیل کےلیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

دوران گفتگو ریکوڈک میں جاری سرگرمیاں آگے بڑھانے کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جان تھارنٹن نے کہا کہ بیرک کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ایکسپورٹ، معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کے لیے فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔

دوران گفتگو چیئرمین بیرک نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ کے لیےحکومت پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00