Home اہم خبریںتارکینِ وطن کی چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی آمد دردِسر بن گئی

تارکینِ وطن کی چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی آمد دردِسر بن گئی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

برطانیہ میں فرانس کے راستے چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی طور پر پہنچنے والے افراد کی تعداد رواں سال تقریباً 2 لاکھ تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث حکومت پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس سے سمندری راستے کے ذریعے غیر قانونی کراسنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ڈنکرک کے قریب ریڈیسن بلو ہوٹل کے سامنے حالیہ واقعات میں متعدد افراد کو چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر برطانیہ روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سرحدی علاقوں میں فرانسیسی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باوجود انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ سرگرم ہیں اور غیر قانونی سفر رک نہیں سکا۔

برطانیہ نے غیر قانونی مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے فرانس کے ساتھ کئی مشترکہ معاہدے کیے اور سخت قوانین بھی متعارف کروائے تاہم یہ اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب فرانس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے سمندری حدود میں کارروائیاں تیز کی گئی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00