منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مؤثر پراسیکیوشن کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ نے خط لکھ دیا، پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے قانونی کارروائی کی درخواست کر دی۔
خط کے متن میں لکھا ہے کہ انمول بلوچ عرف پنکی منشیات، اسلحے اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ہے، ملزمہ کے خلاف گارڈن اور بغدادی تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ ملزمہ کراچی میں منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات رکھتی ہے، پولیس نے ملزمہ کو عادی مجرم اور ہائی پروفائل ملزم قرار دیا ہے، پولیس ریمانڈ اور فول پروف پراسیکیوشن کے لیے خصوصی ٹیم مقرر کی جائے۔
خط میں ڈی آئی جی ساوتھ نے ملزمہ کی ضمانت کی مخالفت اور سزا یقینی بنانے کی سفارش بھی کی ہے۔