Home اہم خبریںپاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بن رہا ہے: اسحاق ڈار

پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بن رہا ہے: اسحاق ڈار

by Admin
0 comments
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار—-فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بنتا جا رہا ہے۔

 پاکستان ڈیجیٹل اکنامک سینٹر کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روابط، انفرااسٹرکچر سمیت کئی شعبوں میں پاکستان اور چین نے مشترکہ اقدامات کیے۔

نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاک چین قیادت مل کر ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے، سی پیک پاکستان کے توانائی کے شعبے اور کنیکٹیوٹی کے حوالے سے گیم چینجر منصوبہ ہے، چین اب حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل راہداری قائم کر رہا ہے، پاک چین ڈیجیٹل راہداری سے تعاون اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی پا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00