Home اہم خبریںایوان صدر میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب

ایوان صدر میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب

by Admin
0 comments

ایوان صدر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب جاری ہے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازات تقسیم کر رہے ہیں۔

خدمات عامہ کے شعبے میں اہم کارکردگی پر معظم جاہ انصاری کو ہلال امتیاز کا اعزاز عطا کیا گیا۔ 

کرکٹر شاہد خان آفریدی کو بھی ہلال امتیاز عطا کیا گیا، انہیں کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔

جمہوریت کیلئے خدمات پر نوابزادہ نصراللّٰہ خان مرحوم کیلئے نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔ ادب اور خدمات عامہ کے شعبے میں عرفان الحق صدیقی مرحوم کیلئے نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

ادب اور خدمات عامہ کے شعبے میں عرفان الحق صدیقی مرحوم کیلئے نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔ غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود کیلئے ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔

غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود شہید کےلیے ہلال شجاعت کا اعزاز دیا گیا۔ ملک کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی شاہ ولی خان کیلئے ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

گرانقدر خدمات کے اعتراف میں اے ایس آئی اعجاز خان شہید کےلیے ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر لائق زادہ شہید کیلئے بھی ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

وطن کیلئے جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید کیلئے ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا، اویس لغاری کو توانائی کے شعبے میں کامیاب اصلاحات پر ایوارڈ دیا گیا۔ 

مشیر نجکاری محمد علی کو گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا، محمد علی کو ایوارڈ توانائی اور خدمات عامہ کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر دیا گیا۔

ملک عطا محمد خان مرحوم کیلئے کھیل، گھڑ سواری کے شعبے میں ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں عزیزالدین بولانی کےلیے ہلال امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔ 

زہرہ ماجد علی کیلئے ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

ماہر تعلیم نواب علی شہید کو بےمثال بہادری پر ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، سینیٹر ہدایت اللّٰہ شہید کو بھی ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

بحرین کے سفارتکار محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ 

اے ایس آئی محمد اکرم شہید اور سب انسپکٹر تاج میر شہید کیلئے بےمثال بہادری پر ستارہ شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

مادر وطن پر جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عبداللّٰہ شہید اور کانسٹیبل سمند خان شہید، کانسٹیبل عبدالحمید شہید اور کانسٹیبل زامیل بادشاہ شہید کےلیے ستارہ شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔

قوم کے بہادر سپوت لیاقت شہید کے اہل خانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ایوان صدر لایا گیا، لیاقت علی شہید نے خوشحال گڑھ کے مقام پر خودکش حملہ آور کو روک کر مذموم عزائم ناکام بنائے۔ لیاقت علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، ان کا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا۔

دھرتی کے بہادر سپاہی گل عمر زئی شہید کےلیے ستارہ شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا، لانس نائیک سید الرحمان شہید، سپاہی حضرت اللّٰہ شہید کےلیے ستارہ شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

نائب صوبیدار محمد جان شہید، سپاہی مشتاق احمد شہید کےلیے ستارہ شجاعت کا ایوارڈ دیا۔ 

کوہ پیما شہروز کاشف کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00