Home اہم خبریںیوکرین اور مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت جاری رکھیں گے، شاہ چارلس

یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت جاری رکھیں گے، شاہ چارلس

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شاہ چارلس سوم نے پارلیمنٹ کے نئے پارلیمانی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نئے پارلیمانی برس کے دوران بننے والے تقریباً 35 نئے مجوزہ قوانین کا مسودہ پیش کیا۔ 

انھوں نے خطرناک اور غیر مستحکم دنیا کے انتباہ کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت جاری رکھیں گے۔

شاہ برطانیہ نے کہا کہ پولیس، این ایچ ایس اور کرمنل سسٹم میں حکومت اصلاحات کرے گی، نئی قانون سازی سے امیگریشن اور پناہ گزینوں کے سسٹم پر اعتماد بڑھے گا۔ 

شاہ چارلس نے کہا کہ گریٹ ریلوے نظام بھی بنایا جائے گا، حکومت توانائی، ڈیفنس اور اکنامک سیکیورٹی کو طویل مدتی تحفظ دے گی۔ 

انکا کہنا تھا کہ یہود دشمنی کے خلاف ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، تمام کمیونٹیز کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے، اقتصادی ترقی کا انحصار ملک کے ہر حصے میں معیار زندگی کو بلند کرنے میں ہے۔ 

شاہ چارلس نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو حکومت مضبوط بنائے گی، وزرا نئے مواقع کیلئے قانون سازی کریں گے، قانون سازی سے ایئر پورٹ کی توسیع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ 

انھوں نے کہا کہ تیزی کے ساتھ شاہراہیں بنائی جائیں گی، نوجوانوں کے روزگار کیلئے اپرنٹس شپ میں سرمایہ کاری کی جائے گی، پبلک سروسز سے رابطوں کو جدید بنانے کیلئے وزرا ڈیجیٹل آئی ڈی سسٹم کو آگے بڑھائیں گے۔ 

شاہ برطانیہ نے کہا کہ نئے قانون کے تحت ہاؤس آف لارڈز کے رکن کی لارڈ شپ ختم کرنا ممکن ہوگا، قانون سازی کے ذریعے غیر محفوظ کلیڈنگ کو ختم کیا جائے گا، خارجہ پالیسی قومی مفاد کے مطابق پرسکون انداز میں تشخیص کی جائے گی۔  

شاہ چارلس نے کہا کہ یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت جاری رکھیں گے، طویل مدتی امن کی حمایت میں اسرائیل اور فلسطین دو ریاستی حل بھی شامل ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ نئے قوانین، غیر ملکی خطرے اور ان کی پراکسیز سے نمٹنے کیلئے بنائیں گے۔ 

شاہ چارلس نے کہا حکومت سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے یورپی شراکت داروں سے موثر تعلقات کی کوشش کرے گی، حکومت برطانیہ نیٹو اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ناقابل شکست وابستگی کو برقرار رکھے گی۔ 

انھوں نے کہا کہ توانائی میں خود کفالت بڑھانے کیلئےقابل تجدید مقامی توانائی کے فروغ کا بل بھی لایا جائے گا۔ 

اس سے قبل شاہ چارلس روایتی انداز میں بگھی پر سفر کرکے بکنگھم پیلس سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00