Home اہم خبریںماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا جاتا تھا، لیکن ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی: خواجہ آصف

ماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا جاتا تھا، لیکن ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی: خواجہ آصف

by Admin
0 comments
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا جاتا تھا، لیکن ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں، شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو کا منصوبہ 2017ء میں منظور کیا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو کا منصوبہ اس وقت چار پانچ ارب کا تھا، اب یہ 9 ارب کا ہو گیا، خطیر رقم سے سیالکوٹ میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے،  سیالکوٹ میں 54 ایکڑ زمین پر پارک تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 ارب روپے سے سیالکوٹ میں رنگ روڈ تعمیر کی جائے گی، پنجاب بھر میں جتنے بھی منصوبے ہیں اس کی اسپیڈ شاید ہی کوئی اور صوبے کی ہو، خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کی بہتری کے لیے نئے منصوبے بجٹ میں پیش کیے جائیں گے، پچھلے سال سیالکوٹ کے تینوں نالوں میں طغیانی آئی، جس سے تباہی ہوئی،  سیالکوٹ میں نالوں پر غیرقانونی طور پر تعمیرات کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نالوں سے سات ہزار ٹن گند نکلا، گند ڈالنے والے اب بھی موجود ہیں، عوام کی یہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، سیالکوٹ میں ایک منصوبہ کئی سال سے چل رہا ہے،  نالوں پر غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو کہتا ہوں تجاوزات خود ہٹا دیں ورنہ ہم ہٹائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00