پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے۔
پی سی بی کے مطابق حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی۔