Home اہم خبریںچینی وزیرِ خارجہ بھارت میں برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

چینی وزیرِ خارجہ بھارت میں برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

by Admin
0 comments

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی— فائل فوٹو

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی شیڈولنگ وجوہات کے باعث نئی دہلی میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے چین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت میں چینی سفیر برکس اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

آج اور کل ہونے والا یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے دوران ہی ہو رہا ہے، چینی وزیرِ خارجہ صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران بیجنگ میں موجود رہیں گے۔

بھارتی تجزیہ کار اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ چین اس اجلاس میں کسی اور اعلیٰ عہدیدار کو بھیجنے کے بجائے نئی دہلی میں اپنے سفیر سے ہی کام چلائے گا۔

برکس اجلاس مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور برکس گروپ کے اندر اختلافات کے پس منظر میں ہو رہا ہے، جس کے باعث شکوک پیدا ہو گئے ہیں کہ آیا اجلاس مشترکہ اعلامیہ جاری کر پائے گا یا نہیں۔

گزشتہ ماہ نئی دہلی میں 11 رکنی برکس گروپ کے نائب وزرائے خارجہ اور خصوصی نمائندوں کا اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم ہوا تھا کیونکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کے نمائندوں کے درمیان ایران جنگ کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00