Home اہم خبریںبیرسٹر گوہر کا 28ویں ترمیم پر حکومت سے موقف واضح کرنے کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر کا 28ویں ترمیم پر حکومت سے موقف واضح کرنے کا مطالبہ

by Admin
0 comments
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے 28ویں ترمیم پر حکومت سے موقف واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سامنے ابھی کوئی ڈرافٹ نہیں رکھا گیا، یہ اسمبلی 26ویں اور 27ویں ترمیم کے بعد 28ویں ترمیم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

بیرسٹر گوہر نے سوال کیا  کہ کیا 18ویں ترمیم رول بیک ہو رہی ہے؟ کیا کچھ محکمے واپس وفاق کے پاس آ رہے ہیں؟ حکومت ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں لا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان ترامیم کے خلاف ہیں۔ یہ متنازع ہیں، صوبوں کی حق تلفی نہ کی جائے، این ایف سی کو نہ چھیڑا جائے، صوبوں سے این ایف سی کی مد میں زیادہ شیئر لینے کی بجائے وفاق اپنی آمدن بڑھائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00