Home انٹرٹینمنٹعشرت فاطمہ کا مرحوم بیٹی سے متعلق انکشاف، برسوں بعد دل کی بات کہہ دی

عشرت فاطمہ کا مرحوم بیٹی سے متعلق انکشاف، برسوں بعد دل کی بات کہہ دی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی وژن کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے اپنی مرحوم بیٹی سے متعلق ایک ایسا جذباتی انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔

حال ہی میں توثیق حیدر کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عشرت فاطمہ نے اپنی زندگی کے ایک نہایت تکلیف دہ لمحے کا ذکر کیا اور بتایا کہ ماضی میں اپنے سانولے رنگ کے باعث احساسِ کمتری کا شکار رہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں اللّٰہ سے اپنے رنگ کے بارے میں شکوے بھی کیا کرتی تھی، لیکن آج کامیابی ملنے کے باوجود مجھے خود پر غرور نہیں، بلکہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں، میرے شوہر نے ہمیشہ مجھے بے حد سپورٹ کیا۔

عشرت فاطمہ نے اپنی پہلی بیٹی کے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ میری پہلی بیٹی پیدائش کے وقت انتقال کر گئی تھی اور میں نے اپنی بہن سے پہلا سوال اس کے رنگ کے بارے میں کیا تھا، آج مجھے اس بات پر بہت افسوس ہوتا ہے، جب بھی میں اپنی بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو اس سے معافی مانگتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے رنگت سے متعلق یہ سوچ ہمارے معاشرے میں بچپن سے ذہنوں میں بٹھا دی جاتی ہے۔

عشرت فاطمہ کے اس اعتراف کو سوشل میڈیا صارفین نہایت جذباتی اور معاشرتی رویوں کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00