Home اہم خبریںشہباز شریف سے چین کے 11 رکنی کاروباری وفد کی ملاقات

شہباز شریف سے چین کے 11 رکنی کاروباری وفد کی ملاقات

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چین کے 11 رکنی کاروباری وفد نے ملاقات کی ہے، چینی وفد کی سربراہی آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاؤ جون نے کی۔

دورانِ ملاقات شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

اُنہوں نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی شاندار ترقی کو سراہا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورۂ چین کا منتظر ہوں۔

اُنہوں نے آئی بی آئی گروپ کے پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی بی آئی ڈیجیٹل، معیشت میں تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی اشتراک کو فروغ دے گا۔

دوسری جانب چیان شیاؤ جون نے کہا کہ آئی بی آئی پاکستان کی معیشت میں ڈیجیٹل اصلاحات میں معاونت کا خواہاں ہے، پاکستان میں آئی بی آئی کے ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا قیام اس ضمن میں انتہائی مثبت ثابت ہو گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی بی آئی ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا قیام پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم کر کے بے شمار مواقع مہیا کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00