Home انٹرٹینمنٹخواتین چاند تک پہنچ گئیں اور ہم انکے وزن پر بات کر رہے ہیں: زارا نور عباس

خواتین چاند تک پہنچ گئیں اور ہم انکے وزن پر بات کر رہے ہیں: زارا نور عباس

by Admin
0 comments
زارا نور عباس—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو وزن اور جسمانی ساخت پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو اب خواتین کے جسم نہیں بلکہ ان کی کامیابیوں پر بات کرنی چاہیے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ میں اب ان لوگوں کو فوراً شٹ اپ کال دیتی ہوں جو خواتین کے وزن یا جسم پر تبصرے کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اللّٰہ نے عورت کو ایک نئی زندگی دنیا میں لانے کی طاقت دی ہے، ظاہر ہے اس عمل کے دوران جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں، ایک انسان کو جنم دینا آسان نہیں، لیکن خواتین یہ سب کرتی ہیں، اس لیے ان کے وزن پر تنقید بند ہونی چاہیے۔

زارا نور عباس نے کہا کہ خواتین آج چاند تک پہنچ چکی ہیں اور ہم اب بھی ان کے وزن پر گفتگو کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ بھی سنایا کہ جب میں آئس کریم خریدنے ایک دکان پر گئی تھی، جہاں دکاندار نے میرے بڑھتے ہوئے وزن پر تبصرہ کیا۔

زارا کے مطابق میرے شوہر اسد صدیقی نے اس غیر مناسب رویے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور دکاندار کو اس کے الفاظ پر سبق سکھانے کے لیے مجھے واپس بھیجا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00