Home اہم خبریںبابر اعظم بنگلا دیش کیخلاف دوسرے میچ کیلئے دستیاب ہیں: سرفراز احمد

بابر اعظم بنگلا دیش کیخلاف دوسرے میچ کیلئے دستیاب ہیں: سرفراز احمد

by Admin
0 comments
سرفراز احمد— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

سلہٹ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جس طرح بابر اعظم نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا وہ ٹیکنیکلی کافی مضبوط دکھائی دے رہے ہیں، ذہنی طور پر بھی بابر اعظم فریش ہیں، ان کے ساتھ ہونے سے ہم خوش ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جب آپ اچھا نہیں کھیلتے تو تنقید ہوتی ہے، سابق کھلاڑیوں کی تنقید ہمارے لیے نئی نہیں، ہم سوشل میڈیا پر چلنے والی چیزوں سے پریشان نہیں ہیں، ہمارا فوکس اگلے میچ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس کے بعد پلیئنگ الیون کا پتہ چلے گا، پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بطور ٹیم مایوس ضرور ہیں، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ محمد رضوان اپنی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کے لیے اچھا کریں گے، پلیئنگ الیون سوچ لی ہے، مگر کل کا معلوم نہیں کیونکہ بارش ہو رہی ہے، کیا پتہ تبدیلی کرنی پڑ جائے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ محمد رضوان اپنی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کے لیے اچھا کریں گے، پلیئنگ الیون سوچ لی ہے، مگر کل کا معلوم نہیں کیونکہ بارش ہو رہی ہے، کیا پتہ تبدیلی کرنی پڑ جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00