Home اہم خبریںبھارت اور امارات کے درمیان دفاع، توانائی، سرمایہ کاری کے اہم معاہدوں پر دستخط

بھارت اور امارات کے درمیان دفاع، توانائی، سرمایہ کاری کے اہم معاہدوں پر دستخط

by Admin
0 comments
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے اہم معاہدے طے پا گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے موقع پر دونوں حکومتوں نے اسٹریٹجک دفاعی تعاون اور تیل کے ذخائر سے متعلق معاہدے کیے ہیں۔

بھارت اور امارات کے درمیان مائع پیٹرولیم گیس کی فراہمی پر بھی مفاہمت طے پا گئی۔

بھارتی حکام کے مطابق عرب امارات بھارتی انفرااسٹرکچر، آر بی ایل بینک اور سمن کیپیٹل میں 5 ارب کی سرمایہ کاری کرے گا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایل این جی اور ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی سہولتوں سے متعلق بھی معاہدہ طے پایا ہے۔

بھارت کی آئی ایس آر پی ایل اور  یو اے ای کی ADNOC کمپنی نے بھی تیل کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00