Home اہم خبریںپنکی کے منشیات نیٹ ورک کے رائیڈرز اور کیریئرز کا ڈیٹا مرتب، تین خواتین شامل

پنکی کے منشیات نیٹ ورک کے رائیڈرز اور کیریئرز کا ڈیٹا مرتب، تین خواتین شامل

by Admin
0 comments

کراچی میں منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے ہینڈلرز، کیریئرز اور پھر رائیڈرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔ 

اس سلسلے میں تیار ڈیٹا گراف میں ملزمان کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق نیٹ ورک میں شامل 3 ہینڈلرز اور 22 کیریئرز کے ذریعے کراچی میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے۔

ہینڈلرز سے کیریئرز اور پھر رائیڈرز کے ذریعے منشیات کسٹمرز کو پہنچائی جاتی تھیں۔ ذرائع کے مطابق حمزہ، عباس اور عاقب، پنکی کے کراچی میں ہینڈلرز تھے۔

پنکی کے منشیات نیٹ ورک کے رائیڈرز اور کیریئرز کا ڈیٹا مرتب، تین خواتین شامل

ڈیٹا رپورٹ کے مطابق ہینڈلرز کے ساتھ رابطہ پنکی کے بھائی شوکت کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ پنکی کے ڈرگ کارٹیل کے کیریئرز میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ جنمیں صبا، انعم عرف انا اور حمزہ کو 70 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر رکھا گیا تھا۔ 

لاہور سے آنے والی منشیات کو انمول عرف پنکی کا بھائی ناصر کیمیکلز ملا کر تیار کرتا تھا۔ 

پنکی کے 8 رائیڈرز لاہور، فیصل آباداور  وہاڑی سے آکر کراچی میں منشیات ڈیلیوری کرتے تھے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00