اسرائیلی حکام نے حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے محلے رمل کے ایک اپارٹمنٹ پر غیر معمولی حملہ کیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کے کچھ دیر بعد عزالدین الحداد کی موت کی حتمی تصدیق موصول ہو گئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن تھے۔
یہ پانچ رکنی کونسل القسام کے سربراہوں محمد الضیف، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کی شہادت کے بعد بنائی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق عزالدین الحداد کے اپارٹمنٹ پر حملے وقت وہیں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں چار افراد شہید ہوئے۔
حماس اور القسام بریگیڈ نے عزالدین الحداد کی شہادت کے اسرائیلی دعویٰ کے بارے میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔