Home انٹرٹینمنٹزیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں: فرحان سعید

زیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں: فرحان سعید

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے مردوں کے رویّوں سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں، خواتین کو رشتوں میں اپنی ذات کو ترجیح دینی چاہیے۔

فرحان سعید حال ہی میں اداکارہ مامیا شجافر کے ہمراہ ایک شو میں اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے، دورانِ گفتگو مامیا شجافر نے کہا کہ زیادہ تر لڑکے جھوٹے وعدوں اور باتوں سے دھوکا دیتے ہیں، جس پر فرحان سعید نے جواب دیا کہ صرف چند نہیں بلکہ تقریباً تمام مرد فراڈ ہوتے ہیں۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو سب سے پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے اور اپنی خوشی و عزتِ نفس کو ترجیح دینی چاہیے۔

 ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی رشتے میں اپنی ذات کو مکمل طور پر قربان نہیں کرنا چاہیے اور مردوں کو بار بار مواقع دینا بھی درست نہیں۔

فرحان سعید نے مزید کہا کہ اکثر خواتین یہ سوچتی ہیں کہ وہ اپنی محبت سے کسی مرد کو بدل دیں گی، لیکن حقیقت میں ایسا کم ہی ہوتا ہے، خواتین کو یہ کسی کو بچانے والا رویہ ترک کر دینا چاہیے کیونکہ اس میں سب سے زیادہ نقصان خود خواتین کا ہوتا ہے۔

اداکار نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بعض مرد بھی چالاک خواتین کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں، تاہم زیادہ تر معاملات میں خواتین ہی مردوں کے رویّوں کی وجہ سے تکلیف اٹھاتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00