Home اہم خبریںون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے مزید 17 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر عدالت پہنچ گئے

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے مزید 17 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر عدالت پہنچ گئے

by Admin
0 comments

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے مزید 17 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر عدالت پہنچ گئے، سابق ایئر چیف مجاہد انور خان سمیت 17 افراد نے انٹراکورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

انٹراکورٹ اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کے پیرا 30 سے اپیل کنندگان کے حقوق متاثر ہوئے، اپیل کنندگان کے اپارٹمنٹ پر قبضے کے ساتھ حقوق تسلیم شدہ ہیں، رہائشی ٹاورز بی اور سی کی تعمیر منظور شدہ لے آؤٹ پلان کے مطابق ہوئی۔

اپیل میں کہا گیا کہ 2023 میں لیز منسوخی پر سی ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا، دونوں رہائشی ٹاورز کا انتظام اور روزمرہ امور چلانے کے لیے رہائشیوں کے ساتھ مل کر کمیٹی بنائی گئی، لیز منسوخی کے بعد سی ڈی اے کی نگرانی میں قائم کمیٹی کے تحت اپیل کنندگان رہائش پذیر ہیں۔

اپیل کنندگان کو قانونی حقوق حاصل ہیں جس کےتحت وہ لیز منسوخی کے بعد بھی رہائش پذیر رہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیل کنندگان کو سب لیز کے تحت حاصل حقوق قانونی اور موثر قرار دیے جائیں۔

استدعا ہے کہ سی ڈی اے کو اپارٹمنٹس پر اپیل کنندگان کے قانونی قبضے میں مداخلت سے روکا جائے، سنگل بینچ کے عدالتی فیصلے کے پیراگراف 30 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00