Home اہم خبریں14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

by Admin
0 comments

فائل فوٹو 

لاہور کے نواحی قصبے مانگا منڈی میں 14 سالہ لڑکے کو دوست نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو حراست میں لیا تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق مانگا منڈی میں 14سالہ ثاقب کی لاش نواحی گاؤں سے ملی، مقتول کے سر پر گہرے زخم اور گلے پر پھندے کے نشانات تھے، پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی۔

تفتیش کے دوران فوٹیج میں مقتول ثاقب کو اپنے دوست عبد الرحمان کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا عتراف کر لیا۔

ملزم عبد الرحمان نے اعتراف کیا کہ اس نے مقتول پر پہلے بلیڈ سے وار کیے پھر پھندا دے کر قتل کر دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00